کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے باوجود 11 نشستیں جیتیں، فیصل کریم کنڈی

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں، اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہیں تو ہم اسے کامیاب کرا سکتے ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کشمیر انتخابات اور ان کے نتائج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں 3 حلقوں پر ہمارے اعتراضات ہیں، 40 سے زائد شکایات درج کرائی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تعجب ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو شکایت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں گے، تنظیم سازی کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہیں تو ہم اسے کامیاب کرا سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں، امید ہے ہم مزید 3 نشستیں بھی جیت لیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر