الیکشن کمیشن: یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ای سی پی نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخواست پر آج ہی فیصلہ کیا جائے، ووٹ خریدنے والا چیئرمین سینیٹ نہیں بن سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اوپن اور نشاندہی والے بیلٹ پیپر کی بات کی، میثاق جمہوریت میں بھی ٹریس ایبل بیلٹ کی بات کی گئی، ملک میں کرپشن پھیلانے والی جماعتوں نے اوپن اینڈ ٹریس ایبل بیلٹ کی مخالفت کی، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات میں ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی۔فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن میں ضمیروں کی سوداگری کو روکنے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کے پاس ہے، مریم نواز کہتی ہے نوٹ نہیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، انہوں نے ووٹ خریدنے کی کھلےعام منڈی لگا رکھی تھی، فوزیہ ارشد کو 174 جبکہ حفیظ شیخ کو 164ووٹ ملے، ان پر بے شمار مقدمات چل رہے ہیں، یہاں ضمیر نہیں جاگے بلکہ نوٹ چلے ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 9 کے تحت یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپنی درخواست میں ترمیم کر کے مزید شواہد کیساتھ جمع کرا دی ہے، الیکشن کمیشن پورا دن بیٹھے پوری رات بیٹھے مگر نوٹسز جاری کرے، ڈسکہ انتخابات میں فیصلہ ایک دن میں آ جاتا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے وہ ہماری درخواست پر فیصلہ کرے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر