ماہرین کا خیال ہے کورونا وائرس جیسی وبائیں مستقبل میں بھی آئیں گی، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبائیں ماضی میں بھی آچکی ہیں ماہرین کا خیال ہے یہ مستقبل میں بھی آئیں گی،ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا، ایسے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام سہولیات ایک چھت تلے موجود ہونی چاہئیں،ہمیں کورونا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض کو روکنے کے لئے مکمل حل چاہئے۔ منگل کو سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اسی کی ایک کڑی ہے۔ کورونا وائرس جیسی وبائیں ماضی میں بھی آچکی ہیں ماہرین کا خیال ہے یہ مستقبل میں بھی آئیں گی۔ ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں ایسے وبائی امراض کا تجزیہ کیا جائے اور تمام ڈاکٹر مل کر اس کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھا سکیں۔ ایسے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام سہولیات ایک چھت تلے موجود ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے این سی او سی کا قیام ناگزیر تھا کورونا وباء کو روکنے کے لئے فوری طور پر این سی او سی کا مکمل میکنیزم بنایا جائے جہاں ڈاکٹرز سے مل کر کورونا وباء کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھا سکیں۔ ہمیں کورونا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض کو روکنے کے لئے مکمل حل چاہئے۔ سی ڈی سی بھی ایک جز ہے۔ نیشنل ہیلتھ ڈیٹا سنٹر ‘ ہیلتھ لیبارٹری سمیت دیگر ادارے موجود ہیں جو قومی سطح پر مرکز اور صوبوںکے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے منظم جامع اقدامات اٹھا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر