لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ گائے قربان کی گئیں

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ گائے قربان کی گئی۔ ٹینریز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ شہر میں ساڑھے 5 تا 6 لاکھ دبنے اور بکرے ذبح کئےگئے۔ جبکہ ملک بھر میں 20 سے 22 لاکھ گائے قربان کی گئیں۔ جبکہ پورے ملک میں 55 سے 60 لاکھ بکرے اور دنبے ذبح کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملک میں 1 لاکھ اونٹ بھی قربان کیے گئے۔ چمڑہ منڈی ذرائع کے مطابق مہنگائی کے باعث اس سال 20 فیصد قربانی کم رہی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ 1.5 تا 2 ارب روپےکی کھالیں ضائع ہوگئیں۔ گزشتہ سال 13 سے 14 لاکھ کھالیں جمع ہوئی تھیں۔ اس سال صرف 10 لاکھ کھالیں جمع ہوسکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گائے کی کھال کا ریٹ ایک ہزار تا 1200روپےرہا۔ جبکہ بکرے کی کھال180روپے اور دنبے کی 110روپے تک فروخت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اونٹ کی کھال کا ریٹ 550 روپے تک رہا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر