کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں،عوام ویکسی نیشن کروائیں،اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس لئے عوام ویکسی نیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں،پاکستان میں بروقت فیصلوں کی وجہ سے کورونا اموات صرف 102فی ملین اموات ہوئیں۔ہفتے کو اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ خطے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ایران میں فی 10 لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں، نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں، افغانستان میں 160 اور بنگلا دیش میں 113فی ملین اموات ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بروقت فیصلوں کی وجہ سے کورونا اموات صرف 102فی ملین اموات ہوئیں، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام ویکسی نیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر