مظفر آباد ،پی ٹی آئی رہنماء عارف مغل ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ریلی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عارف مغل سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ہفتے کو تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مظفر آباد میں جمعہ کو ایک ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ریلی میں شامل دیگر 2 افراد بھی زخمی ہو گئے، جن میں عارف مغل کا بیٹا بھی شامل ہے،پولیس بیان کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والا شخص گوہر ہے، عارف مغل نے حال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی،فائرنگ کے واقعے کے بعد ریلی کے شرکا نے شاہراہ سرینگر پر احتجاج کیا، اور مظاہرین نیگڑھی دوپٹہ کے مقام سے سڑک بند کر دی، واقعے کے بعد علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس بھی پہنچ گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر