نواز شریف کو مودی کا خصوصی پیغام پہنچ گیا، شہباز گل کا نواز شریف کی افغان نیشنل سیکیورٹی چیف اور وزیر مملکت سے ملاقات پر رد عمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ افغان وزیر نواز شریف کے لیے مودی کا خاص پیغام لائے ہیں ۔ شہباز گل نے نواز شریف کی افغان نیشنل سیکیورٹی چیف اور وزیر مملکت سے ملاقات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے سے نواز شریف کی ملاقات تازہ ڈویلپمنٹ ہے،انہوں نے کہا کہ کیا اس سے واضح نہیں ہو جاتا نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟معلوم ہوا ہے کہ افغان وزیر نواز شریف کے لیے مودی کا خاص پیغام لائے۔شہباز گل نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو منتازعہ بنایا جائے گا اور ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈے پر ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے اور نواز شریف کی باہمی دلچسپی اس کے علاوہ کیا ہوسکتی ہے۔پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے کو کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے،معاون خصوصی نے کہا کہکشمیر ہماری شہ رگ ہے جبکہ قوم اور فوج اس کے چپے چپے کی محافظ ہے***گنڈاپور کا مریم نواز کیخلاف بیان خواتین سے نفرت کا اظہار ہے،شہباز شریفاسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کے مریم نواز کے خلاف بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے شرمناک زبان کا استعمال قابل مذمت ہے۔ ان کے الفاظ خواتین کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے تھے،اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے علی امین کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ذہنیت کے حامل لوگوں کو حکومت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر