اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کورونا کیسز میں اضافے پر بلوچستان کے ضلع گوادر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہفتے کو ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈان کا اطلاق اتوار 25 جولائی سے ہو گا، لاک ڈان کے دوران کریانہ اسٹور، پھل سبزیوں کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور پیڑول پمپس کھلے رہیں گے،ڈپٹی کمشنر گوادر کا کہنا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے والوں کو آمدورفت کی اجازت ہو گی۔
گوادر میں 2 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ مکمل لاک ڈائون کا اطلاق اتوار 25 جولائی سے ہو گا،ڈی سی گوادر



