اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی وسائل اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ ق لیگ کے رکن اسمبلی مونس الٰہی کے حلف برداری کی تقریب ایوان صد ر میں منعقد کی گئی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر سے حلف لیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرا عظم عمرا ن خان کی جانب چوہدر ی مونس الٰہی کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کو ا ن کے ٹیلنٹ کے مطابق وزارت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ مونس الٰہی سے قبل وزارت آبی وسائل کا چارج پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈ ا کے پاس تھا۔
چوہدری مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی وسائل اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا



