شرجیل میمن نے امریکا جانے کیلئے اجازت مانگ لی

کراچی(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے ملک سے باہر جانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں شرجیل میمن نے موقف اختیار کیا کہ صاحبزادی کا امریکا کی یونیورسٹی میں داخلہ ہو گیا ہے، باپ کی حیثیت سے یونیورسٹی کے پہلے دن بیٹی کو چھوڑنے کے لیے جانے کی خواہش ہے،شرجیل میمن کا درخواست میں کہنا ہے کہ ملک سے باہر جانے کی اجازت کے لیے شرائط تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں، 15اگست کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے،عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10اگست تک جواب طلب کر لیا اور ان کے وکیل کو درخواست کی کاپی نیب پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر