خورشیدشاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4اگست تک ملتوی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4اگست تک ملتوی کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق سید خورشید احمد شاہ ،ان کے صاحبزادوں ایم پی اے سید فرخ شاہ، زیرک شاہ ،داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ، دو بیگمات سمیت 17ملزمان کے خلاف ایک ارب 23کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی، سماعت عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی، اس موقع پر خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے ایمبولینس پر اور ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ کو سینٹرل جیل سے بکتر بند گاڑی میں عدالت لاکر پیش کیا گیا،سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات رہے،اس دوران نیب کی جانب سے ریفرنسز کے گواہاں عدالت میں پیش ہوئے جن سے خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کے وکلا نے کافی دیر تک جرح کی، ان کی جرح جاری تھی کہ عدالت نے سماعت چاراگست تک کے لیے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر