وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب کو 16 جولائی 2021 کو ہونیوالے واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔وزارتِ خارجہ مروجہ سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہے۔پاکستان میں قائم، افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ افغان حکومت، پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی سنجیدہ کاوشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، افغان سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے اس واقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ افغان وزیر خارجہ نے افغان سفارت خانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔ افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس کے استحکام کیلئے پر عزم ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر