اسلام آباد میں پولن الرجی میں اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے۔اسلام آباد میں 12 ایسے درخت پائے جاتےہیں جوپولن الرجی کے پھیلاؤ کاباعث بنتے ہیں اور ان کی نشوونما بھی بہت تیزی سے ہوتی ہے، ان میں بلیک میلبری اور وائلڈ میلبری سب سے زیادہ خطرناک ہیں ۔موسم بہار میں جب درختوں پر پھول پتے کھلناشروع ہوتے ہیں تو ان سے نکلنے والے زرات ہوامیں پھیل جاتے ہیں اور سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکرالرجی کا باعث بنتے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسلام آباد ڈاکٹر حسن عروج کا کہنا ہے کہ پولن انسانی جسم میں مختلف طرح ری ایکٹ کرتی ہے جیسے آنکھوں میں پانی آنا، نزلہ زکام، مسوڑھے سوج جانا اور آگے جا کر استھما بھی بن جاتا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ پولن الرجی کے مریض ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، غیرضروری سفر سے پرہیز کریں اور گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں ۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں پولن مارچ ، اپریل اور ستمبر اکتوبر میں انتہا پر ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر