اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) کوویکس کے تحت برطانیہ میں تیار کردہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ وزارت صحت کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن میں ایسٹرا زینیکا کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کوویکس پلیٹ فارم نے پاکستان کو ایسٹرا زینیکا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ کوویکس سے پاکستان کو ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کو ملی تھی۔ کوویکس نے 1.24 ملین آیسٹرا زینیکا ویکسین ڈوز کی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔ کوویکس کے تحت یہ ایسٹرا زینیکا کی دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی کھیپ ہے۔
ایسٹرا رینیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی



