خیبر پختونخوا میں بھارتی اور برطانوی کورونا اقسام کے مزید 21 کیس سامنے آگئے

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا میں بھارتی ڈیلٹا کورونا وائرس کے مزید 16 جبکہ برطانوی کورونا وائرس کے 5 کیسز سامنے آ گئے ۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 50 مریضوں کے نمونے تشخیص کے لئے اسلام آباد بھیجے گئے تھے، جن میں سے 16 افراد کے نمونوں میں بھارتی ڈیلٹا جب کہ 5 میں برطانوی کورونا کی نشاندہی ہوئی ہے، کوررونا کا شکار افراد میں سے بیشتر کا تعلق پشاور سے ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سے کئی مسافروں کے ٹیسٹ تشخیص کے لئے بھیجے گئے تھے۔ جن میں ان کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکریڑی صحت سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اور برطانوی وائرس کیسز کا سامنے آنا تشویش ناک ہے،عوام احتیاط کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے، سیکریڑی صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کروائیں تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جا سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر