افغانستان کی حکومت سمیت کسی کو اپنی ناکامی پاکستان کے سر تھونپنے کی اجازت نہیں دینگے’ ہمایوں اخترخان

لاہور(نیشنل ٹائمز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایشیائی رابطہ کانفرنس میں افغانستان کے بے بنیاد الزامات پربروقت ،موثراور بھرپور جواب سے بیرونی قوتوں کو سانپ سونگھ گیا ہے ،افغانستان میںامن کیلئے پاکستان نے جس قدر کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،افغانستان کی حکومت سمیت کسی کو بھی اپنی ناکامی پاکستان کے سر تھونپنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے کیونکہ وہاں کا امن ہمارے مفاد میں ہے ،ہمارے کردار اورقربانیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا ۔ پاکستان کئی سالوںسے لاکھوں افغان مہاجرین کا میزبان ہے کیادیگر کسی ہمسائے نے ایسا کوئی اقدام کیا ہے ۔ بھارت کی جانب سے افغانستان میں جو منفی کردار ادا کیا گیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ہم اسے بے نقاب کرتے رہیں گے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تاشقند میں ہونے والی ایشیائی رابطہ کانفرنس میں ایک خود دار لیڈر کے طور پر پاکستان کی ترجمانی کی ہے اور دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ اب پاکستان میں ایسا نڈر اور بیباک لیڈر ہے جسے اپنے ملک کامفادسب سے پہلے مقدم ہے اور وہ کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ افغانستان کی حکومت پاکستان پر الزامات لگانے کی بجائے اپنے اندرونی حالات پر گرفت کرے ،اسے بے بنیاد الزامات لگانے سے کوئی فائدہ حاصل ہوگا اور نہ اس سے ناکامی کو چھپایا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر