والد کے 100 روپے چرا کر گھر سے بھاگ رہا تھا، جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق انکشاف

کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے بچپن کے اہم ترین واقعے سے پردہ اٹھادیا۔سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ کی جانب سے بچپن کے اہم ترین واقعے سے متعلق انکشاف کیا گیا۔جاوید شیخ نے بتایاکہ مجھے بچپن سے کام کرنے کا شوق تھا لیکن راولپنڈی میں میرے چار پانچ دوست کچھ میلے کچیلے اور گندے سے تھے جن کے ساتھ مل کر ہم فلمیں دیکھتے تھے، ایک دن اداکار بننے کی خواہش میں والد کے 100روپے چوری کیے اور اسٹیشن سے لاہور کا ٹکٹ کٹواکر گاڑی میں بیٹھ گئے۔جاوید شیخ نے بتایا کہ اس وقت میری قسمت اچھی تھی کہ میں نے لاہور جانے سے پہلے محلے کی ایک حلوائی کی دکان سے 2 روپے کے لڈو خرید لیے، حلوائی نے کچھ ہی دیر بعد والد سے ملاقات میں انہیں میرے لڈو خریدنے کا بتایا۔اداکار کا کہنا تھا کہ والد حلوائی کی بات سن کر حیران ہوگئے اور کہا کہ 2 روپے کے لڈو کیوں؟ اس زمانے میں 2 روپے بھی 5 ہزار سے زیادہ ہوا کرتے تھے، حلوائی نے والد کو بتایا کہ میرے پاس 100 روپے تھے اور اس نے 2 روپے کے لڈو دے کر مجھے 98 روپے واپس کیے،جاوید شیخ نے کہا کہ حلوائی کی بات سن کر والد کو شک ہوگیا وہ فورا گھر گئے اور اپنے پیسے چیک کیے، والد نے کچھ دوستوں کو لیا اور سب ہمیں ڈھونڈنے نکل گئے، دو دوستوں کے ہمراہ والدصاحب ہمیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے اسٹیشن پہنچ گئے جہاں ٹرین چلنے میں صرف10 منٹ باقی تھے اور ہم پکڑے گئے اس کے بعد گھر لے جاکر الٹا لٹکا کر پٹائی کی گئی۔اداکار نے مزید کہا کہ اگر آج وہ ٹرین چل پڑتی تو کیوں کہ میں گھر سے بھاگ کر ، پڑھائی چھوڑ کر جارہا تھا کسی اچھی جگہ نہ ہوتا اس کے بجائے میں آج کوئی بد معاش ، جیب کترا یا منشیات کاعادی ہوجاتا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر