ٹک ٹاک کی بڑھتی مقبولیت پر فیس بک کا بڑا اقدام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے فیس بک کو بھی اپنے فیچر تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔گذشتہ سال جون میں بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کے فوری بعد انسٹاگرام نے معروف چینی ایپ کی نقل پر مبنی فیچر “ریلز” کو متعارف کرایا اب انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی فیس بک نے بھی ریلز کو “بلیو ایپ” کا حصہ بنالیا ہے۔فیس بک کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش بھارت میں صارفین کی محدود تعداد میں کی جارہی ہے، جو مختصر ویڈیو کو انسٹاگرام اور فیس بک دونوں میں شیئر کرسکتے ہیں۔نئے فیچر میں اگر صارف مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہیں تو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اس کے ساتھ منسلک ہوگا اس کے علاوہ یہی صارفین فیس بک کے اپنے ٹولز استعمال کرکے بھی مختصر ویڈیوز بناسکتے ہیں۔بھارت کے بعد فیس بک کی جانب سے یہ فیچر دنیا بھر میں رواں سال کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی دو اہم وجوہات ہیں۔پہلی وجہ بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی سے فائدہ اٹھا کر اس کے صارفین کو انسٹاگرام اور فیس بک کا حصہ بنانا۔دوسری وجہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر ٹک ٹاک اب بھی مختصر ویڈیوز کے شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، مگر کراس شیئرنگ فیچر سے بڑے کریٹئیرز کو فیس بک اپنی جانب مائل کرسکے گی۔اس نئے فیچر سے لوگ اپنی انسٹاگرام ریلز کو فیس بک پر بھی ریکومینڈ کرسکیں گے اور اس طرح زیادہ افراد تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔فیس بک کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں ہم اس فیچر کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ وہ انسٹاگرام کے ساتھ فیس بک پر بھی نئے لوگوں تک رسائی حاصل کرسکیں اور لوگوں کو زیادہ تفریحی مواد میسر آسکے، فیس بک انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ مین ایپ میں ریلز کا اپنے ورژن کو بھی متعارف کرائے گی۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد صرف فیس بک ہی نہیں بلکہ گوگل، یوٹیوب، اسنیپ چیٹ اورر نیٹ فلیکس نے بھی مختصر ویڈیو سروسز کو اپنے پلیٹ فارمز کا حصہ بنایا ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر