کراچی، بارش سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی

کراچی (نیشنل ٹائمز) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کا بحران پیدا ہوگیا، کے الیکٹرک کے 250سے زائد فیڈرز بارش کی وجہ سے تاحال بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سب اسٹیشن میں پانی بھرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ناگن چورنگی، انڈاموڑ، شادمان اور نارتھ کراچی کے بیشتر علاقوں میں شہری بجلی کے منتظر ہیں۔ اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک آئی، نارتھ کراچی7ڈی ون، لیاقت آباد، اولڈسٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گرومندر، جیکب لائنز، گارڈن اور اورنگی میں بھی بجلی بند ہے۔ کورنگی، قائدآباد اور گلشن حدید کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث چند علاقوں میں بجلی فراہمی میں تعطل آیا، 1900 فیڈرزمیں سے 1737سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی جزوی طور پر متاثر ہے۔ دوسری جانب کراچی میں بارش سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی جس کے باعث انتظامیہ کو بالٹیاں رکھنا پڑ گئیں۔ شہر میں بارش سے شاہراہ فیصل اور سپر ہائی وے مویشی منڈی سمیت بعض اہم مقامات پر پانی بھی جمع ہوگیا ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر