لاہور(نیشنل ٹائمز) گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ افسوسناک سانحہ شاد باغ وسن پورہ میں پیش آیا ہے۔لاہور کے علاقے شاد باغ وسن پورہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں 55 سالہ سمیرا، 35 سالہ رضوان، 30 سالہ مہوش، 18 سالہ رابعہ، 8 سالہ ابراہیم اور مناہل شامل ہیں۔
گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق



