جکارتہ(نیشنل ٹائمز)انڈونیشیا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ پھیلنے لگا۔ چوبیس گھنٹوں میں 54 ہزار مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کی مختلف عمارتوں میں قرنطینہ مراکز بنا کر طبی عملے کو تعینات کردیا گیا۔دوسری جانب سنگاپور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس ماہ میں سب سے زیادہ 56 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں آج سے پانچ روز کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ پھیلنے لگا، ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ



