وزیر خارجہ کا تاشقند میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء ازبکستان اور وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تاشقند میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء ازبکستان اور وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری۔وزیر خارجہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ آج تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔جس میں وزیر اعظم پاکستان شرکت کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہارِ خیال کریں گے۔پاکستان سمجھتا ہے کہ اگر ہمارے خطے نے معاشی و اقتصادی طور پر آگے بڑھنا ہے تو، ربط(Connectivity ) بہت ضروری ہے۔ کل ازبکستان کے صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی اور میری ملاقات ہوئی اس میں ہم نے Connectivity کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ “ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ،” ازبکستان کو براستہ افغانستان، پاکستان سے جوڑے گا، اس حوالے سے بھی ہمارا تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا،نقشوں کا تبادلہ ہوا، اور ہم نے پورے روٹ کا جائزہ لیا۔اس منصوبے میں دقت محض افغانستان کی صورتحال کے باعث آ رہی ہے۔اگر افغانستان کی صورتحال میں بہتری آتی ہے تو ہم اس منصوبے پر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان اس منصوبے کی فزیبیلٹی کیلئے ورلڈ بنک کے ساتھ پہلے سے رابطے میں ہے۔ ہم گوادر کو ڈویلپ کر رہے ہیں ۔ ہماری بندرگاہیں، (وہ گوادر ہو یا پورٹ قاسم)، لینڈ لاک وسطی ایشیا اور افغانستان کو سمندر تک رسائی کا مختصر ترین راستہ فراہم کرتی ہیں،جس سے ان ممالک کی تجارت کو فروغ ملے گا۔اس طرح خطے میں گوادر پورٹ، اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ اس Connectivity سے خطے میں ایک خوشگوار تبدیلی ممکن ہے اور پاکستان اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔آج اس کانفرنس کے موقع پر ہماری دو اہم نشستیں بھی ہوں گی۔افغانستان کے صدر سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔یورپی یونین کے اعلی نمائندے جوزف بوریل سے بھی ملاقات ہو گی اور افغانستان زیر بحث رہے گا۔ ابھی میری ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد سے بھی اسی موضوع پر گفتگو ہوئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر