مسئلہ افغانستان، پاکستان کا خصوصی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی، پاکستان افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اس کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، ہمیں امید ہے کہ اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ دورہ معاشی اور سیکیورٹی اعتبار سے بہت اہم ہے، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان ہر کوششش کررہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں: کیرولین لیویٹ
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، امریکا کا سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر