ڈاکٹر فیصل سلطان کا عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، سیاحتی مقامات پر ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا، ویکسین کی وافر مقدار ملک میں موجود، مزید بھی خرید رہے ہیں، کورونا وائرس آتا ہے تو اس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، ہمیں کورونا کیساتھ چلنا ہے، احتیاط ضروری ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈیٹا بتا رہا ہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے اور موجودہ حالات بتا رہے کہ عیدالاضحی بہت محدود پیمانے پر ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی نیا ویرینٹ آتا ہے تو آسانی سے پھیلتا ہے، موجودہ بھارتی ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کوئی بھی ویکسین 100 فیصد موثر نہیں ہوتی لیکن بہت ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جائے، موجودہ ویکسین تمام ویرینٹس پر اثرانداز ہوتی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں کی تائید کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا فیصلہ بہتر ہے، میں ان فیصلوں سے متفق ہوں کیونکہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ضروری ہو گا اور جلد کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے، اگست سے اندورن ملک سفر کے لیے بھی کورونا سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر