اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) داسو پہنچ گئے۔ چیئرمین واپڈا نے داسو حادثہ کی امدادی سرگرمیوں کی بذات خود نگرانی کی۔ داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی کی بس کو آج صبح حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثہ کے فوری بعد داسو پراجیکٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز۔ حادثہ میں 9 چینی، 2 ایف سی اہلکار اور 2 پاکستانی ورکرز وفات پاگئے۔ زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا۔ میتیں اسلام آباد منتقل کی جارہی ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں فوری معاونت پر چیئرمین واپڈا کا پاکستان آرمی سے اظہار تشکر۔ حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے اپر کوہستان کی ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
سانحہ اپر کوہستان،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) داسو پہنچ گئے



