جماعت اسلامی اللہ کی بندگی اور اسکے آخری رسول حضرت محمدؐ کی پیروی کی دعوت دیتی ہے اوراس دعوت کا تقاضا ہےکہ اقتدار دیانت دار صالح لوگوں کے ہاتھ میں ہو

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) کشمیر پاکستان کا فطری جغرافیائی حصہ ہے، ایک نظریہ ایک جغرافیہ رکھنے والے کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔آج بھی برہان وانی شہید کی قبر پر پاکستانی پرچم موجود ہے-افسوس کا مقام ہے کہ سابقہ اور موجودہ حکومتوں میں سے کوئی کشمیر کے ساتھ مخلص نہیں رہا۔کشمیریوں کی وفا ان نمائندوں کے ساتھ ہے جو کشمیر کے مسلے کو اپنا مسلہ سمجھتے ہیں -ترازو کے نشان کے ساتھ جماعت اسلامی کے نمائندے سارا سال کشمیری عوام کے دکھ سکھ اور ہر مصیبت میں ساتھ کھڑے رہے ہیں- ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نےکوٹلی میں خواتین کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا موجودہ انتخابات کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دو ممبران عبدالرشید ترابی اور رفعت عزیز کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پہنچے جن کی کارکردگی خود پکارتی ہے کہ ان دو ممبران کی کارکردگی پوری اسمبلی پر بھاری ہے۔ دیانت دار ، ایمان دار، خوف خدا رکھنے والی قیادت کی یہی نشانی ہوتی ہے -جماعت اسلامی کی خواتین کے حوالے سے پالیسی پر بات کرتے ہوئےڈپٹی سیکرٹری جنرل عطیہ نثار نے کہا کہ عورت گھر کا نظام تبھی اچھے طریقے سے چلا سکتی ہے جب اسکے حقوق اسے اس کی دہلیز پر دئیے جائیں۔آج کی عورت بےسکون ہے اسے اسکے حقوق نہیں دئیے جارہے، اسے گھر اور نئی نسلوں کی تربیت کے لئے جو سہولیات چاہئے وہ حاصل نہیں ہیں۔عورت کو اس کا حقیقی مقام صرف جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر