صرف پندرہ دنوں میں وراثت آپکے نام ہو گی، نئے وراثتی سرٹیفیکیٹ کا آغاز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراءسے عوام کے لئے آسانی پیدا ہوگی، حکومت کا اصل مقصد عوام کے لئے آسانیاں پپدا کرنا ہے، کوشش ہے کہ الیکشن میں ای ووٹنگ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ کرسکیں، ای وی ایم مشینز کے استعمال سے شفافیت آئے گی۔وزیر اعظم بدھ کو پنجاب میں وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر داخلہ شیح رشید احمد، وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور چئیرمین نادرا طارق ملک بھی شریک تھے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نظام میں ای گورننس لے کر آئیں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسی بھی کام میں تیزی لائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے ٹیکس کے پیسے سے کام کرتی ہے، عوام کے لئے کوئی بھی کام مشکل ہوتا ہے جو ان کے لئے تکلیف دہ ہے،وراثتی سرٹیفکیٹ کا نادرا کے ذریعے اجرا ایک بڑا اقدام ہے، وہ اب نارمل طریقے سے اسے حاصل کرسکتے ہیں، خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفیکیٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں انقلاب آگیا ہے، میں چاہوں گا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہمارے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال نے آج سے 20 سال پہلے ان ہائوس سافٹ ویئر تیار کیا جس سے سارا ہسپتال پیپر لیس بن گیا، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ کرپشن کا امکان ختم ہوگیا، اس کے نتیجے میں یہ ممکن نہیں تھا کہ جعلی رسیدیں بنتی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت میں ای گورننس لائی جائے، یہاں فائل گم ہوجاتی ہے پھر آگ لگ جاتی ہے،لینڈ ریکارڈ تک کو آگ لگ جاتی ہے،ای گورننس سے یہ سارا سسٹم اس سے بچ سکتا ہے۔ تقریب سے وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے بھی خطاب کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وراثتی سرٹیفیکیٹ کا نادرا کے ذریعے اجرا حکومت کی طر ف سے عوام کے لئے ایک بڑا اقدام ہے جس کے نتیجے میں قانونی ورثا عدالتوں سے رجوع کئے بغیر نادرا سے 15 دن کے اندر وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کے اس ویژن کا حصہ ہے جو شہریوں کو ان کے جائز حقوق بغیر دقّت حاصل کرنے کو یقینی بناتا ہے۔ اس اقدام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگااور ورثا کو اپنا جائز قانونی حق جلد اور آسان طریقے سے میسر ہوگا۔ یہ نظام خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خاص افادیت کا حامل ہے جن کو پہلے وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستان آنا پڑتا تھا۔ اب وہ بیرون ملک ہی بایو میٹرک تصدیق سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں اس نظام کی کامیابی کے بعد پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا نے بھی ان قوانین کو اپنے صوبوں میں اختیار کرلیا ہے۔ صوبہ پنجاب نے اس ضمن میں تمام قانونی ضروریات پوری کرلی ہیں اور اب صوبہ میں تمام اضلاع میں موجود نادرا سینٹرز وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کرنے کے مجاز ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب میں وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراءکی تقریب میں شرکاکو ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں: کیرولین لیویٹ
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، امریکا کا سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر