بگ باس سیزن 11 اور 14 کی کنٹسٹنٹ عرشی خان نے ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی متنازع کنٹسٹنٹ عرشی خان نے ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے ہمیشہ ایک خواب دیکھا تھا کہ میں اپنے خوابوں کے شہر ممبئی میں اپنا گھر بناؤں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا خواب پورا ہوگیا۔‘عرشی خان نے کہا کہ ’میں کل رات تک کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی لیکن اب ممبئی میں میرا اپنا ذاتی گھر ہے اور مجھے خود پر بےحد فخر بھی محسوس ہورہا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے رب کی بےحد شکرگزار ہوں کہ جو ہر اچھے برے وقت میں میرے ساتھ ہوتا ہے اور مجھے بےشمار نعمتوں سے نوازتا ہے۔‘عرشی خان نے کہا کہ ’میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کروں گی کیونکہ اُنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور اس کے ساتھ ہی خصوصی طور پر سلمان خان اور بگ باس کا بھی شکریہ ادا کروں گی۔‘بگ باس کی کنٹسٹنٹ نے کہا کہ ’ممبئی میں یہ میری پہلی پراپرٹی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ نئے گھر میں منتقل ہونا ’سر درد ‘ ہوسکتا ہے لیکن میرے لیے یہ تفریح کا ماحول لگ رہا ہے۔‘



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر