امریکا نے اڈے مانگے یا نہیں؟وزیراعظم اور وزیرخارجہ پالیسی بیان دیں،احسن اقبال

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوجی اڈوں سے متعلق حکومت کوئی پالیسی بیان دے تاکہ قوم کو واضح طور پر اس معاملے کا معلوم ہو اور یہ وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس حوالے سے بات کریں،حکومتی رہنما سب جھوٹوں کی بریگیڈ ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ کل وزیرکشمیر نے جو زبان استعمال کی ہے اگر کوئی مہذب ملک ہوتا تو شام تک اس سے استعفی لے لیتا، سلیکٹرز کو بھی ٹرافی دینی چاہیے کہ انھوں نے چن چن کرنگینے دیئے ہیں، ان لوگوں کے حوالے ملک کو کرنا قومی مفاد سے کھیلنا ہے۔ بدھ کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ لیگی رہنما احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتیہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ہر فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ نیب کرپشن کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کرسکا ہے اور نارووال کیس میں بھی ایک سطر بھی ذاتی مالی بدعنوانی کی نہیں اور یہ ریفرنس نیب کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حیرت ہے کہ اس وقت چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں اور انھوں نے اس کیس کو نہیں پڑھا ہے۔میرا جرم ہے کہ میں نے صوبائی حکومت کو فنڈز جاری کئے اور آج اگر موازنہ کیا جائے تو موجودہ وزیر نے مجھ سے زیادہ فنڈز جاری کیے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس منصوبہ اپنی حکومت میں منظور نہیں کروایا بلکہ وہ ہم سے پہلے والی حکومت میں منظور ہوا تھا اور کیا نیب میں اتنی جرات ہے کہ موجودہ وزیر اسپورٹس کے خلاف کاروائی کرسکے۔نیب ایسی کوئی کارروائی اس لئے نہیں کرے گی کیوں کہ ان کے پر جلتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو 5 فیصداشرافیہ کا ملک بنادیا۔ اس وقت ملک کے 95 فیصد عوام بجلی کا بل دے سکتے ہیں یا بچوں کی فیس ادا کرسکتے ہیں۔ پارلیمانی امور کا وزیر خود کو ڈاکٹر کہتا ہے لیکن اس وزیرکو یہ نہیں پتہ کہ آئینی ترمیم سادہ اکثریت سے نہیں ہوتی۔ وزیراعظم پر مزید تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایچ بی اوچینل پر پہلے فلمیں چلا کرتی تھیں اور اب انہوں نے اس چینل پرایک انٹرویو کروایا جس میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے فوجی اڈے کسی ملک کو نہیں دیں گے۔ لیکن اب پتہ چلا ہے کہ امریکا نے اڈے مانگے ہی نہیں تھے۔ حکومتی رہنما سب جھوٹوں کی بریگیڈ ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ کل وزیرکشمیر نے جو زبان استعمال کی ہے اگر کوئی مہذب ملک ہوتا تو شام تک اس سے استعفی لے لیتا۔ سلیکٹرز کو بھی ٹرافی دینی چاہیے کہ انھوں نے چن چن کرنگینے دیئے ہیں۔ ان لوگوں کے حوالے ملک کو کرنا قومی مفاد سے کھیلنا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر