ای ووٹنگ پر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ای ووٹنگ اور الیکٹرانک مشینوں پر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر بریک تھرو ہوا ہے تاہم عید کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس تسلسل سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اور حکومت کا 40 سے زائد نکات پر اتفاق رائے موجود ہے لیکن دو تین نکات پر حزب اختلاف کا مقف مختلف ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ای ووٹنگ اور ای وی ایم مشینوں پر حزب اختلاف کے تحفظات ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں حزب اختلاف ای ووٹنگ اور ای وی ایم مشینوں کے معاملے پر ہماری بات سنے۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کے لیے دو قدم ہم پیچھے ہٹیں گے لیکن دو قدم حزب اختلاف کو بھی پیچھے جانا ہو گا تاہم ای ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر ہم ایک قدم بھی پیچھے نہیں جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا ہو اور انتخابی اصلاحات کے جن نکات پر آئین میں ترمیم ضروری ہے وہ بھی اتفاق رائے سے چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر