وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے قزاقستان کے وزیرخارجہ سے اہم ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوشنبے ،تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر قزاقستان کے وزیر خارجہ مختار تیلوبردی سے ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور قزاقستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات مشترک مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ، شنگھائی تعاون تنظیم اور سیکا سمیت پاکستان اور قزاقستان کے مابین، بین الاقوامی فورمز پر، دو طرفہ تعاون کی تعریف کی بین الاقوامی فورمز پر ، باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے، پاکستان اور قزاقستان کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی اور مماثلت خوش آئند ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور قزاقستان کے مابین کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کے لئے، باقاعدگی کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط اور اجلاسوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ علاقائی روابط کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور قزاقستان کو مل کر اس حوالے سے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قزاقی ہم منصب کو وزیراعظم عمران کے “جیو اکنامک وژن” کے خدوخال سے آگاہ کیا۔قزاقی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی، اقتصادی و دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دو طرفہ فورمز کو مزید فعال آور متحرک بنانے کی ضرورت ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفا ق کیا گیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے قزاقستان کے وزیر خارجہ کو افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں سے آگاہ کیا۔قزاقستان کے وزیر خارجہ نے، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہادونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے دونوں ممالک کے مابین مختلف اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں اور مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر