خبردار ! ایک سے زائد کورونا ویکسین کی اقسام مت لگوائیں، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

نیویارک ٗسیول(نیشنل ٹائمز)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں متعدد پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے تاہم جنوبی کوریا میں اب تک کی سب سے حیران کن پابندی لگائی گئی ہے جس کے تحت تیز ٹیمپو والی موسیقی پر ورزش کلاسز کا انعقاد نہیں ہوسکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث 12 جولائی سے نئی پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت دوڑنے والی مشین یا ٹریڈملز کی زیادہ سے زیادہ رفتار 6 کلومیٹر ہوگی، تاہم اس کی وجہ کیا ہے، یہ وضاحت نہیں کی گئی۔ایک اور پابندی گروپ ڈانس پروگرامز کو مدھم موسیقی جیسے 100 سے 120 بیٹس فی منٹ کے تحت کیے جائیں گے۔گزشتہ سال جنوبی کوریا میں فٹنس ڈانس کلاسوں میں درجنوں افراد میں کووڈ کی تشخیص کے بعد کورین محققین نے کہا تھا کہ وائرس کا پھیلا ورزش کی شدت سے بڑھ جاتا ہے۔اب نئی پابندیوں کا اطلاق کم از کم 2 ہفتوں کے لیے دارالحکومت سیئول اور ارگرد کے علاقوں میں کیا گیا ہے۔جنوبی کوریا میں چوتھی لہر کے وران اب تک بہت زیادہ بیمار ہونے والوں اور اموات کی تعداد کم رہی ہے اور زیادہ تر معمر افراد کو بیماری کا سامنا ہوا ہے۔مگر طبی حکام کو خدشہ ہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلا سے جوان افراد بھی بڑی تعداد میں کووڈ کا شکار ہوسکتے ہیں۔نئی پابندیوں کے تحت شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک نجی اجتماعات میں 3 یا اس سے زائد افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ایک خاندان کے 2 سے 4 افراد اکٹھے ہوسکتے ہیں مگر اس کا انحصار اس پر ہوگا کہ دن میں کیا وقت ہورہا ہے، تاہم اکٹھے رہنے والے یا نگہداشت کی ضرورت والے افراد کو استثنی حاصل ہوگا۔شادیوں اور تدفین میں 49 رشتے داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی، تاہم ایک فرد پر مبنی مظاہرے پر پابندی نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر