فارن فنڈنگ کیس، ن لیگ کے اکاونٹس کی فنانشل ایکسپرٹس اور چارٹر اکانٹنڈ سے جانچ پڑتال کی نئی درخواست دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ اور مسلم لیگ ن کے اکاونٹس کی فنانشل ایکسپرٹس اور چارٹر اکانٹنڈکے ذریعے جانچ پڑتال کی نئی درخواست دائر کر دی ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق ن لیگ کے 12اور پیپلز پارٹی کے 7اکاونٹس کا گوشواروں میں ذکر نہیں ہے،کئی یہ اکانٹس منی لانڈرنگ،فالودے والے اور پاپڑ والے اکاونٹس کی طرح کمیشن اور منی لانڈرنگ کے لئے استعمال تو نہیں ہوئے، بے نظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں لکھا کہ میری حکومت کوگرانے کے لئے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے ہیں،پیپلز پارٹی مارک سہگل کو کس مد میں ادائیگیاں کرتی رہی، یوم شہدا کشمیر پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں،مودی کے خوش کرنے کے لئے اپنی شادیوں پر مدعو کرنے والوں نے کبھی اس سے سوال کیا کہ کیوں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،کچھ بہروپئے کشمیر کے دورے پر ہیں انھیں کشمیر کاز سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے،کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں،اکبر ایس بابر ایزی کی اگلی قسط کے لئے من گھڑت فائنڈنگ رپورٹ کا شوشا چھوڑ رہے ہیں۔ وہ منگل کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے فارن فنڈنگ سے متعلق اپنی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پپیلز پارٹی کے فارن فنڈنگ کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی میں ہماری درخواست زیر سماعت ہے، ہم نے ایک نئی درخواست دائر کی ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے فارن فنڈنگ کے حوالے سے جمع کرائے گئے ریکارڈ تک رسائی بلخصوص چارٹرڈ اکانٹٹ اور فنانشنل ایکسپرٹس سے جانچ پڑتال کی استدعا کی گئی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے یہ سہولت پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں بھی دی گئی ہے،یہ ہی سہولت ہم نے بھی مانگی ہے،اس کی پہلے سے مثال موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس 2017سے الیکشن کمیشن کے پاس چل رہا ہے، لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے اکانٹس کا ریکارڈ جمع نہیں کرارہے، سٹیٹ بینک کی جانب سے جو ریکارڈ جمع کرا یا گیا ہے جس میں دونوں جماعتوں کے 19اکانٹس ایسے ہیں جو ان پارٹیوں کے گواشواروں میں ظاہر نہیں کیے گئے۔انہوں نے یہ دونوں پارٹیاں اس آئینی ادارے کے سامنے جواب دینے، ریکارڈ جمع کرانے کی بجائے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں،لیکن پی ٹی آئی نے تہیہ کر رکھا ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کے کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے اکانٹس کی جانچ پڑتال کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں 60ہزار عطیہ کرنے والے افراد کا ریکارڈ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی والوں نے اپنے پارٹی اکانٹس کو بھی منی لانڈنگ، کرپشن اور جعلی اکانٹس کے لئے استعمال کررہی، بے نظیر بھٹونے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ نواز شریف نے میری حکومت گرانے کے لئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے ہیں،یہ پتہ یہ کہاں کہاں سے کس نام پر پیسے لیتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 13جولائی ہے،1931میں آج کے دن ڈوگرا راج کے سامنے نہتے کشمیری سیسہ پلائی دیوار بنے، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بہروپئے کشمیر کے دورہ پر ہیں،اس سے قبل انہوں نے خواب میں بھی کشمیر نہیں دیکھا تھا، ایک محترمہ جب کشمیر جاتی ہے تو کشمیر کی بیٹی، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان جاتی ہے وہاں کی اور لاڑکانہ جاتی ہے تو زرداری کی بیٹی بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جعل سازی کی انتہا ہوگئی، فوٹو شاپ میں نواز شریف کی فوٹو لگا کر ٹویٹ کیا جاتا ہے اورپھر اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ نواز شریف تو لندن بیٹھے پولو میچ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو خوش کرنے کے لئے نواز شریف ہندوستان جا کر حریت راہنماں سے ملنے کی بجائے سجن جندال اور بھارتی اداکاروں سے ملتے ہیں، جب کلبھوشن گرفتار ہوتا ہے تو ان کی زبانیں نام لیتے ہوئے کانپنے لگ جاتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ، ٹرمپ کے ساتھ ملاقات،او آئی سمیت ہر فورم پر کشمیر کا سچا وکیل اور پکا سفیر بن کے مقدمہ لڑتے ہوئے مودی کی انتہا پسندانہ ہندوتوا سوچ کو بے نقاب کیا ہے، آج اگر مغربی میڈیا مودی کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کر رہا ہے تو اس میں بھی عمران خان کی جدوجہد شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر