حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے حکومت نے اعلان کردیا،حکومت نے 3 سرکاری حھٹیوں کا اعلان کیا، 22،21،20 کو چھٹیاں ہوں گی جس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحٰی کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا، وزیراعظم آفس ذرائع کے مطابق 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات ہوں گی،ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتر آنا ہوگا،وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کی منظوری دی، عید کے تیسرے روز تمام سرکاری دفاتر کھلے ہوں گے۔واضح رہے کہ قبل ازیں عیدالاضحی پر ایک نہیں دو نہیں بلکہ پوری 9 چھٹیا ں ہونے کی توقع کی جارہی تھی، جس کے مطابق بڑے شہروں سے باہر تعینات سرکاری ملازمین 17 جولائی بروزہفتہ سے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی، 20 جولائی کو حج کی چھٹی، 21, 22 اور23 کو عید کی چھٹیاں ہونےکا امکان تھا،اسی طرح 24 اور25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہو ں گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تعطیلات سے زیادہ لطف اندوز وہ سرکاری ملازم ہوں گے جن کے آبائی علاقے ان کی تعیناتی کی جگہ سے دور ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر