عید الاضحی کے موقع پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹاکے کیسز بڑھنے پر اس کے سدباب کیلئے عید الاضحی پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ اور پاک فوج کی بھی مدد لی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے علاوہ ویکسی نیشن اہم مرحلہ ہے۔ ہمارے پاس کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی وافر مقدار ہے، کہیں کوئی کمی نہیں ہے۔ عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ سیاحت کی اجازت ویکسی نیشن سے مشروط ہو۔ سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد ویکسی نیشن کرا کے جائیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جتنا زیادہ ویکسی نیشن کرائیں گے، اتنا ہی بیماری سے محفوظ رہیں گے۔ عوام ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کریں، پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔



  تازہ ترین   
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر