لاپرواہی اور بے احتیاطی، شہر قائد میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، چوتھی لہر کا خدشہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) شہر قائد میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا۔ لاپرواہی اور بے احتیاطی کے نتیجے میں کورونا کیسز شرح میں اضافہ ہونے لگا، جس کے سبب طبی ماہرین چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرنے لگے۔ تیسری لہر میں کمی پر حکومت کی جانب سیایس او پیز کو برقرار رکھتے ہوئے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں اور زندگی اپنے معمول پر گزر رہی ہے لیکن گزشتہ تین ماہ کے دوران کورونا وائرس کے نتیجے میں سندھ میں 974 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ شہریوں کی بے احتیاطی کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے سبب بننے لگی۔ بازاروں، مویشی منڈیوں میں بڑھتا ہوا رش ان خطرات میں اضافہ کر رہا ہے، حکومت ایک بار پھر لاک ڈاون کا سوچ رہی ہے، ایسے میں طلبہ و طالبات پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بچوں کی تعلیم کا بے پناہ حرج ہوا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب 70 فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگ جاتی کورونا وائرس سے چھٹکارہ ممکن نہیں۔ ماہرین کے مطابق شہریوں کی بے احتیاطی اور افواہوں کی زد میں ویکسین نہ لگوانا بھی کورونا کیسز میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔



  تازہ ترین   
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر