فلسطین، اسرائیل نے کفرعقب قصبے کے مکینوں کا پانی بند کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (نیشنل ٹائمز ) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم اور تنگ کرنے کے دیگر ہتھکنڈوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غاصب صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے کفر عقب میں فلسطینی آبادی کا پانی بند کر رکھا ہے، جس کے خلاف ہفتے کے روز مقامی باشندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غاصب ریاست ان کے علاقے کو پانی کی ترسیل بحال کرے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے وادی اردن کے شمالی علاقے حمصہ الفوقا کے مقام پر قابض اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے صیہونی حکام پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی املاک اور مکانات کی مسماری اور غرب اردن میں فلسطینی املاک پر غاصبانہ قبضے کا سلسلہ بند کریں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر