انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ، جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

جکارتہ(نیشنل ٹائمز)انڈونیشیا کے وسطی حصے میں واقع صوبہ شمالی سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور کسی نقصان یا ہلاکتوں سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ضلعی آفات ایجنسی کے آپریشن امور کے سربراہ ریو پوڈیہانگ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کی سب سے زیادہ شدت ضلع کیپولایوان سانگہی میں محسوس کی گئی ، زلزلے سے رہائشیوں میں کوئی خوف و ہراس نہیں پھیلا ہے۔عہدیدار نے فون کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ یہاں کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لیکن وہ زیادہ شدید نہیں تھے۔ اب تک زلزلے سے مکانات کو نقصان پہنچنے یا لوگوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔موسمیات، آب و ہوا اور ارضی طبیعات کی ایجنسی نے سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر زلزلے کے باعث بڑی لہریں پیدا نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 43 منٹ پر آیا جس کا مرکز ضلع کیپولایوان تالاد کے شہر میلونگوانے سے 112 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر کی تہہ سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر