جلد ہی فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کی بیویوں کو ان کے کرتوت بتائوں گی، حریم شاہ کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ جلد فاروق ستار اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کریں گی اور ان کی بیویوں کو ان کے کرتوت بتائیں گی۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار میرے بارے میں غلط اور بے بنیاد باتیں کرکے عوام کو اپنے صادق اور امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔ٹک ٹاکر نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، میڈیا نے جب بھی آپ کے بارے میں سوال کیا تو میں نے یہ کہا کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں، کبھی آپ کی اصلیت نہیں بتائی۔حریم کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن صاحب میں آپ کو سب کے سامنے بے عزت نہیں کرنا چاہتی تھی اور نہ ہی آپ کا سیاسی کیرئیر خراب کرنا چاہتی تھی، یہ میں اور اللہ جانتا ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں۔حریم شاہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹ نہ بولیں، آپ خود مجھ سے ملنے کا شوق رکھتے تھے اور 6 ماہ سے مجھ سے درخواست کررہے تھے کہ جب کراچی آئیں گی تو میری مہمان بنیں گی۔ویڈیو میں حریم نے انکشاف کیا کہ میں جب کراچی آئی تو فاروق ستار صاحب آپ خود چل کر میرے ہوٹل آئے تھے۔ٹک ٹاکر نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ پہلے آپ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی، پھر انہیں معلوم ہوگا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر