اسٹاک ہوم (نیشنل ٹائمز)سویڈن کے ایک ہوائی اڈے پر جمعرات کی شام ایک چھوٹے ہوائی جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس طیارے میں پائلٹ سمیت 9 افراد سوار تھے اور یہ دارالحکومت اسٹاک ہوم سے 160 کلومیٹرز مغرب میں واقع اوریبروکے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا ۔حکام ابتدائی طور پر ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کرسکے،تاہم پولیس ذرائع کے مطابق متعدد افراد ہلاک ہوئے ،ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مسافروں کا تعلق چھاتہ برداروں کے ایک گروپ سے تھا۔یہ حادثہ اس واقعے کے لگ بھگ دو سال بعد پیش آیا ہے جب دارالحکومت سے 800 کلومیٹرز شمال میں واقع امیہ کے نواح میں آٹھ چھاتہ برداروں کا ایک دوسرا گروپ پائلٹ سمیت ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا ۔
سویڈن، ہوائی جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک



