شہروز اور صدف کنول کے اپنی شادی بارے انکشافات

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ معروف سپر ماڈل صدف کنول نے اپنی شادی کے متعلق انکشافات کئے ہیں۔ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے صدف کنول نے کہاکہ وہ ہمیشہ سے ہی سادگی سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں، جب کبھی بھی وہ اپنی شادی کا سوچتی تھیں تو ان کے ذہن میں یہی آتا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کریں گی۔مذکورہ شو میں صدف کنول اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بطور مہمان موجود تھیں۔شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول سے متعلق کہنا تھا کہ صدف کنول نے انہیں بتایا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کرنا چاہتی ہیں، شادی پر زیادہ تقریبات نہیں کرنا چاہتیں، صدف کنول محدود رہتے ہوئے شادی کرنا چاہتی تھیں۔شہروز سبزواری نے صدف کنول کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک انتہائی خالص لڑکی ہے، اس وقت میں اپنی زندگی کے جس مرحلے سے گزر رہا تھا اس کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتا تھا کیونکہ میں ایک مذہبی آدمی ہوں۔شہروز نے کہا کہ ہمارے مذہب میں بہت ساری چیزوں کی اجازت نہیں ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ ان سے دور رہوں۔ میری نیت صاف تھی اس حوالے سے صدف کو بتایا، میں نے صدف سے کوئی غلط بیانی نہیں کی، اسے پہلے ہی اپنی تمام صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔دوسری جانب صدف کنول نے شہروز کے حوالے سے کہا کہ اس نے میری بہت رہنمائی کی، یہ اچھی شخصیت کے ساتھ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں، ان کے والدین نے بہت اچھی تربیت دی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر