فتوحات کے ساتھ ساتھ امارت اسلامیہ نے اپنا لٹریچربھی تقسیم کرنا شروع کر دیا۔امارت اسلامیہ کے ثقافتی کمیشن نے صوبہ کاپیسا کے مختلف علاقوں میں اپنا لٹریچر تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے یہ لٹریچر وہاں کے اسکالرز،اساتذہ ، مدارس اور سکول کالج کے علاوہ عوام الناس میں بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس لٹریچر میں امارت اسلامیہ کے رسائل ، سوانح ، امارت اسلامیہ کادستور (لائحہ) اور دیگر کتب شامل ہیں ۔




