رواں سال حج کے خطبے کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

ریاض (نیشنل ٹائمز ) اس سال حج کے خطبے کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا، حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے مطابق طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کر لیےگئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث مسجد الحرام کے صحنوں کو سینیٹائز کرنے کیلئے پانچ ہزار کارکنوں کی خدامت حاصل کی گئی ہیں جبکہ عارضی طور پر حج کی تیاریوں کیلئے مطاف میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔صرف مطاف میں حرم انتظامیہ کے ارکان صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ انجام دیں گے جبکہ حرم شریف میں تمام آزانیں اور نمازیں معمول کے مطابق ہوں گی ۔سعودی حکومت نے امسال صرف ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دی ہے جس میں مقامی افراد اور سعودی عرب میں ہی مقیم افراد حج کر سکیں گے ، عازمین میں 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج ویکسی نیشن اور سماجی فاصلے سمیت ایس او پیز کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر