ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں خالی بوتلوں کے تین لاکھ سے زائد ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔

جو ایک سعودی خاتون نے تیار کیا ہے۔ خلود الفضلی خواہشمند ہے کہ اس انوکھے ورلڈ میپ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے ۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سعودی خاتون خلود الفضلی نے 250 مربع میٹر علاقے میں خالی بوتلوں کے تین لاکھ سے زائد ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار کیا لیا ہے ۔

جس کو تیار کرنے میں چالیس روز لگے ۔سعودی خاتون خلود الفضلی کا کہنا ہے کہ انوکھے اور منفرد انداز میں دنیا کا نقشہ بنانے میں ایک چیلنج ضرور تھا مگر انہوں نے اس پر شب و روز کام کیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جن اشیاء کو ہم استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں۔ ان کو کارآمد کیسے بنایا جاسکتا ہے ۔خلود الفضلی نے نقشے میں پاکستان کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کے ٹوسمیت دیگر بلند ترین چوٹیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ۔

خلود الفضلی اپنی اس انوکھی کاوش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کی بھی خواہشمند ہیں ۔جس کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم ان سے رابطے میں ہے۔
سعودی خاتون نے خالی بوتلوں کے تین لاکھ سے زائد ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیارکر لیا



