ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ، مثبت کیسز کی یومیہ شرح بڑھ کر 2.97 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے جب کہ مثبت کیسز کی یومیہ شرح بڑھ کر 2.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ دے دی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ، جمز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں،سیاحتی مقامات اور دیگر شعبوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں ہیں۔ تمام چیف سیکریٹریز پرمشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 3000 افغان طلباء کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ طلبا مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ طلبا کی آمد پر کورونا ٹیسٹنگ کے موثر انتظامات کیئے گئے ہیں۔ مثبت کیسزوالے طلبا کو واپس بھیجا جائے گا باقی طلباء کو 10 دن کے لئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر