طالبان سے عبرتناک شکست کے بعد افغان فوجی بھاگ کر تاجکستان میں پناہ لینے پر مجبور

کابل ( نیشنل ٹائمز ) افغانستان کے سرحدی علاقوں میں طالبان کےساتھ جھڑپوں کے دوران افغان فوجی بھاگ کر تاجکستان چلے گئے اور وہیں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ تاجکستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومتی فورسز کے ایک ہزار سے زیادہ اہلکار تاجکستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔بی بی سی کے مطابق گزشتہ دنوں افغان تاجکستان سرحد پر افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپ کے بعد حکومتی فوج کے اہلکار جانیں بچا کر تاجکستان گھس گئے اور پناہ لی جبکہ افغان طالبان نے صوبے بدخشاں کی مرکزی سرحدی راہداری کے علاوہ متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔افغان طالبان کی جانب سے پُرتشدد کاروائیوں میں آنے والی تیزی نے ان خدشات کو تقویت دی ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر