سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں ان سے نیویارک میں جائیداد کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مین ہٹن نیو یارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا، بظاہر یہ اپارٹمنٹ خریدنے کیلئے پاکستان سے کوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئیں، نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی جواب دیا جائے۔ نیب نے 24 جون 2021 کو نیویارک کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تفصیلات جمع کروانی کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے،سابق صدر نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب رالپنڈی اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔ آصف زرداری کی درخواست کے ساتھ ضیاء الدین ہسپتال کی پرانی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 15 جون کو نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے چند معلومات طلب کی ہیں، نیب کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے نیب سے وقت دینے کی استدعا کی ہے کہ معلومات اکٹھی کر سکوں، میں مختلف بیماروں میں مبتلا ہوں اور اپنے ڈاکٹروں سے علاج کروا رہا ہوں، کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔ نیب کی جانب سے مجھے نشانہ بنائے جانے کی ایک تاریخ موجود ہے، نیب تفتیشی کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر