بلا اجازت حج پر جانے والوں کیلئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا

ریاض (رپورٹرزڈیسک) حج مقامات پر بلا اجازت جانے والوں کے لئے سعودی حکومت نے بھاری جرمانے کا اعلان کر دیا ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد الحرام ، اطراف کے مقامات ، مشاعر مقدسہ یعنی منی ، مزدلفہ اور عرفات میں بغیر اجازت جانے والے کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حج کے ایام میں متذکرہ بالا جگہوں پر بغیر اجازت نہیں جایا جا سکے گا، بلہ حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے ، پابندیوں کا اطلاق آج پانچ جولائی سے 23جولائی تک ہوگا۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والے کو دس ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ جبکہ پابندیوں کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی اہلکار مسجد الحرام ، مزدلفہ ، منی اور عرفان جانے والے تمام راستوں پر کڑی نظر رکھیں گے ۔واضح رہے کہ اس سال صرف سعودی شہریوں اور ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی ہے ، امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں جبکہ صرف ساٹھ ہزار افراد کو ہی حج کے اجازت نامے جاری کئے گئے ۔وزارت حج نے واضح کیا تھا کہ اجازت نامے ایسے افراد کو دیے جائیں گے جو امراض سے پاک ہوں ۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر