بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا ہے۔بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف ملک سکندر نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمات واپس لے لیے ۔جس پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ سے متعلق تحفظات دور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ اس سے پہلے بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا نو ٹی فکیشن جاری کیا تھا۔بلوچستان اسمبلی کے باہر ہنگامے کے بعد اپوزیشن کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے 20 جون کو درج ایف آئی آر میں اپوزیشن کے 17 ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔اپوزیشن رکن اخترحسین لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 250 افراد اور سیاسی ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ میں اپوزیشن کے 17 ارکان پر اسمبلی کے احاطے میں توڑپوڑ کرنے کا الزام بھی تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر