لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے ملاقات کی ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبائی وزیر خزانہ کو رواں مالی سال کے لئے بہترین اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت سے گفتگو کرتے ہوئے بہترین اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے آغاز کے ساتھ جاری اسکیموں کے لیے مختص100 فیصد فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔معاشی ترقی کو یکساں رفتار سے جاری رکھنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ کے تحت مانیٹرنگ کا موثر میکانزم ترتیب دیا گیاہے۔کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے محکمہ خزانہ نے موثر حکمت عملی اختیار کی۔
ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وزیراعلی پنجاب



